اسرائیلی فوج

0

 *اسرائیلی فوج ٹوٹ پھوٹ کے دہانے پر — قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ - اسرائیل کرنل کا اعتراف* 


عسکری تجزیہ نگار کرنل حاتم کریم فلاحی کا کہنا ہے کہ غزہ پر مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ کے باعث اسرائیلی فوج کے اندر اٹھنے والی بغاوتی صدائیں اب محض وقتی نہیں رہ گئیں بلکہ ایک خطرناک طوفان کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ ان کے بقول، جنگ کے جاری رہنے اور قیدیوں کی بازیابی میں مسلسل ناکامی کے بعد اب فوجی صفوں میں شدید غم و غصہ پھیل چکا ہے، جس کا اظہار وہ دستخطی مہمات اور احتجاجات کی صورت میں کر رہے ہیں۔


انہوں نے واضح کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو یہ احتجاجات براہِ راست عسکری نافرمانی اور اندرونی بغاوت میں بدل سکتے ہیں، جو نہ صرف فوجی نظم و نسق بلکہ پورے اسرائیل کی قومی سلامتی کو شدید خطرے سے دوچار کر دے گا۔


کرنل فلاحی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور اس کا دایاں بازو اتحادی اس جنگ کو سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔ اس جنگ کا کوئی فوجی ہدف باقی نہیں رہا، اس کا مقصد صرف اور صرف نیتن یاہو کی کرسی بچانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فوج کے اندر سے اٹھنے والی مخالفت کی آوازیں اب خاموش نہیں ہو رہیں بلکہ پھیلتی جا رہی

 ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

© 2023 جملہ حقوق بحق | اردو میڈون بلاگر ٹیمپلیٹ | محفوظ ہیں